ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرونا بحران میں آئے مفت راشن میں 80لاکھ کا گھوٹالہ، معطل فوڈ آفیسر، 3 دکاندار سمیت 31افراد پر ایف آئی آر درج 

کرونا بحران میں آئے مفت راشن میں 80لاکھ کا گھوٹالہ، معطل فوڈ آفیسر، 3 دکاندار سمیت 31افراد پر ایف آئی آر درج 

Tue, 19 Jan 2021 21:14:57    S.O. News Service

بھوپال، 19جنوری (آئی این ایس انڈیا) اندور میں ایک بڑا راشن گھوٹالہ سامنے آیا ہے۔ راشن دوکان آپریٹرز نے 51 ہزار غریب کنبوں کے حق میں ڈھائی لاکھ کلوگرام غلہ تقسیم نہ کرکے راشن میں 80لاکھ روپے کا گھوٹالہ کیا گیا۔

اندورکلکٹر نے بتایا کہ تقریبا ً80 لاکھ روپے کا گھوٹالہ ہوا ہے۔اس گھوٹالے میں شامل سرکاری راشن دوکاندار بھرت دیو، شیام دیو اور پرمود کے خلاف راسوکا کے تحت کاروئی کی  جائے گی۔ اسی کے ساتھ ہی 31 افسران اور ملازمین کیخلاف معطل فوڈ آفیسر آر سی مینا سمیت ایف آئی آر درج کیا جارہا ہے۔

اندور کلکٹر نے بتایا کہ بھرت دیو اور پرمود کے ساتھ ساتھ ان کے جاننے والوں کے بارے میں بھی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ان کے زیرانتظام سرکاری نرخوں کی دکانیں غلہ فراہم نہیں کررہی ہیں۔ اس پر 12 سرکاری قیمت کی دکانوں کو نشان زد کیا گیا۔ 12 جنوری کو ٹیم نے 12 سرکاری قیمتوں کی دکانوں پر چھاپہ مارا۔ اسی دن ٹیم نے ان دکانوں میں محفوظ راشن مواد کی تصدیق کی۔

کلکٹر نے بتایا کہ اپریل کے بعد سے کرونا ایام میں ضلع میں تقریبا 42000 کنبہ کے لئے فی کس 5  گندم اور چاول مختص کیا گیا تھا۔ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت بھی راشن وصول ہوا تھا، یہ راشن وزیراعلیٰ منصوبہ کے تحت تمام مستفید افراد کو 5 ممبر سرکاری نرخ حساب سے مفت میں دیا جانا تھا۔ اس صورتحال میں ہر اہل مستفید کو اپریل سے نومبر تک ڈبل راشن ملنا تھا، تاہم گھوٹالے کے باعث ایسا نہ ہوسکا۔


Share: